جے اینڈ کے ہاوس دہلی کے زیر استعمال کار کی چوری

تاریخ    15 جنوری 2021 (28 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//دہلی میں قائم جموں اینڈ کشمیر ہاوس کے زیر استعمال کار دلی کے پریم نگر علاقے سے چوری ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کار چوری کا یہ واقعہ گذشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ کار پارک کرکے رکھی گئی تھی۔
اس ضمن میں دہلی کے کوٹلا مبارکپور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔
کیس کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔
 

تازہ ترین