کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ وادی میں گہری دُھند،چلنا پھرنا مشکل

تاریخ    15 جنوری 2021 (18 : 11 AM)   
(Aman Farooq/KU )

نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کو بھی شدید سردی سے کوئی راحت نہیں ملی اور اطراف و اکناف سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح گہری دُھند کی وجہ سے چلنا پھرنا دشوار ہورہا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا اور صبح اس قدر دھند چھائی ہوئی تھی کہ چند میٹروں کی دوری پر موجود چیز کو دیکھنا بھی ممکن نہیں تھا۔ اس وجہ سے گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کے سہارے چلنا پڑا۔
وادی کشمیر فی الوقت اس قدر شدید سردی کی مار جھیل رہی ہے کہ اس کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔
زمستانی موحول کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔
 

تازہ ترین