جموں میں اقدام قتل کے کیس میں5افرادگرفتار

تاریخ    15 جنوری 2021 (04 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے بتایا کہ جموں میں اقدام قتل کے ایک کیس میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
جموں کے باغ بہو پولیس تھانے میں پروندر سنگھ نامی ایک شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ اُس پر پانچ افراد نے حملہ کیا ۔شکایت کنندہ نے رسوندر سنگھ،روندر سنگھ،سرجیت سنگھ،پوندیپ سنگھ اور امرجیت سنگھ کو ملزم بناتے ہوئے کہا تھا کہ اُس پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے اُسے مارنے کی کوشش کی گئی۔
شکایت کنندہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس واقعہ میں ایک سکارپیو گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور جموں اور کٹھوعہ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔اس چھاپہ ماری کے دوران پولیس کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس واقعہ میں استعمال کیا گیا ایک پستول بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین