تازہ ترین

درگاہ حضرتبل کی اندرونی سڑکوںپر ہنوز برف موجود

نماز جمعہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا

تاریخ    15 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// وادی میں حالیہ برف باری کے بعد درگاہ حضرت بل کے گر د و نواح مقامات اور اندرونی سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے فرزندان نوحید کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ برفباری کے بعد متعلقہ محکموں نے درگاہ حضرتبل جانے والے راستوں کو نظر انداز کیا اور برف اٹھانے میں کوتاہی کی۔کشمیر عظمیٰ کو مقامی شہری فاروق احمد وانی نے بتایا کہ نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں فرزندانِ توحید نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں،جس میں بزرگ شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ نے اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی اور درگاہ کے اندرونی راستوں کو صاف نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سڑکڑکوں پر برف کی موجودگی اور اس سے پھسلن کی وجہ سے نمازیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ فارو ق وانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اگر چہ متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں کی نوٹس میں بھی یہ بات لائی تھی تاہم اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ متعلقہ محکموں نے درگاہ حضرتبل کی سڑکوں سے ترجیجی بنیادوں پر برف نہیں ہٹائی اگر چہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ فرزندان توحید کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے یہاں آتی ہیں۔