تازہ ترین

ایمر جنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم 112متعاف

تاریخ    15 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) 112 پورے ہندوستان میں مربوط ایمرجنسی سسٹم ہے۔ متذکورہ 112 نمبر سے شہریوں کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کیلئے ، وائس کالز ، ایس ایم ایس ، ای میل ، گھبراہٹ سے متعلق کوئی بھی جانکاری ،ای آر ایس ایس ویب پورٹل 112 موبائیل ایپ کے ذریعے سے ایس او ایس الٹ جاری کیاجاسکتاہے ۔ کسی بھی وقت جب آپ اپنی حفاظت یا کسی دوسرے شخص کی حفاظت کو غیر محفوظ سمجھیں یا کسی بھی مدد کی ضرورت محسوس کررہے ہونگے تو اُس صورت میں پریشانی میں مبتلاشخص کی صحیح جگہ کا پتہ پولیس کنٹرول روم کو بھیج دیاجاتا ہے اور متاثرہ شخص کے جائے مقام کا پتہ کال حاصل کرنے والے شخص کے نقشے پر ظاہر ہوتا ہے۔ پولیس ، فائیر اینڈ ایمر جنسی اور محکمہ صحت سے کسی بھی طرح کی ہنگامی رسپانس سپورٹ کیلئے فون 112  پر۔ایس ایم ایس 112،غیر یقینی صورت حال کے وقت اپنے سمارٹ فون پر فوری طور پر تین بار پاور بٹن دبائیں،لاگ آن  ای آر ایس ایس۔ویب سائیٹ https:// Jk. erss. in/ اور اپنی ایس او ایس شکایت درج کریں، ای میل ایس او ایس الرٹ ایمرجنسی رسپانس سسٹم ڈائیل 112@jkpolice.gov.in۔ 112 انڈیا موبائل ایپ کااستعمال گوگل اور اپیل سٹور پر دستیاب ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے ’’ ای آر ایس ایس پورے یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں اپنا کام کررہا ہے کسی بھی جانکاری یا سوالات کیلئے برائے مہربانی https:// jk. erss. in /faq . html وزٹ کریں