زیر حراست پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر علیل،اسپتال منتقل

تاریخ    14 جنوری 2021 (09 : 12 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر نعیم اختر ،جو زیر حراست ہیں،جمعرات کو علیل ہوگئے جس کے بعد اُنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نعیم اختر گذشتہ 20روز سے ایم ایل اے ہوسٹل کے اندرزیر حراست ہیں ۔
پی ڈی پی ذرائع کے مطابق نعیم اختر کو علیل ہونے کے بعد خیبر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے وضاحت کی کہ نعیم اختر کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں۔
 

تازہ ترین