وادی کشمیر میں سردیوں کا25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تاریخ    14 جنوری 2021 (58 : 10 AM)   
(Parts of Dal Lake in Srinagar were frozen today as Kashmir continued to witness sub-zero temperatures. Pic: Aman Farooq/KU )

نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں گذشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات رہی جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ25برس میں یہ اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جنوری1995 میں سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ریکارڈ گذشتہ رات کے دوران ٹوٹ گیا۔
اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں رات کے دوران شدید سردی کی وجہ سے نل اور پانی کے ذخائر منجمد ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ڈل جھیل کا بڑا حصہ بھی جم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی11.1ڈگری سیلشیس،قاضی گنڈ میں منفی10.0ڈگری۔ککر ناگ میں منفی10.3ڈگری،کپوارہ میںمنفی6.7ڈگری،گلمرگ میں منفی7.0ڈگری،لیہہ میں منفی14.0ڈگری جبکہ دراس میں منفی28.3ڈگری سیلشیس درج ہوا۔
وادی کشمیر میں سخت ترین سردی یعنی’چلہ کلان‘ کے ایام چل رہے ہیں جو31جنوری کو ختم ہونگے۔
 

تازہ ترین