ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کیخلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی تحریک منظور

تاریخ    14 جنوری 2021 (11 : 10 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن // واشنگٹن میں کانگریس بلڈنگ کیپیٹل ہل پرحالیہ رونما ہوئے تشدد کے لئے اکسانے کے الزام میں امریکی ایوان نمائندگان نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی دوسری تاریخی مواخذے کی تحریک کو منظوری دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک ہی مدتِ کار میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں197 کے نسبت232 ووٹوں سے مواخذے کی تحریک منظورہوگئی،جس میں ریپکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمان نے بھی مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ بھی اگرمواخذے کی تحریک منظوری ہو جاتی ہے تو وہ کبھی بھی وائٹ ہاو¿س میں صدر کا عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے اور 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی ٹرمپ پر صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف یوکرین پر دباو¿ بنانے کے معاملے میں مواخذے کی منظوری دے دی تھی ، تاہم سینیٹ میں یہ مواخذہ مسترد ہو گیا تھا کیوں کہ وہاں ریپبلکن پارٹی اکثریت میں تھی۔

تازہ ترین