منشیات مخالف مہم | اونتی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ میںچار افرادگرفتار

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
 سرینگر// پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ترال میں دوافراد جبکہ گاندربل میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔اونتی پورہ پولیس نے گنکوچہ ترال کے علاقے میں ایک ’آئی 10‘گاڈی زیر نمبر JK03H-6312 کو روک کر تلاشی شروع لی ۔ دوران تلاشی گاڑی میں 6 کوڈین بوتلیں اور 270نشیلی ٹکیاں برآمد کر لی گئیںاور اویس اشرف تراگ ساکن ترال پائین کو گرفتار کرلیا۔اس جرم میں جو گاڑی استعمال میں لائی گئی اُسے بھی ضبط کر لیا گیا ۔ اونتی پورہ پولیس نے ایک اورکارروائی کے دوران لرگام ترال میں ناکہ چیکنگ کے دوران شبیر احمد گنائی ساکن لرگام کے قبضے سے 3 کلو بھنگ اور 300 گرام چرس بر آمد کیا ۔ اس سلسلے میں ترال تھانہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2021، 03/2021کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیر پورہ گاندربل میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص گلزار محمدسعیدعرف گل سعیدساکن نارائن باغ شادی پورہ کو روک کراُس کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی اُس کے قبضے سے 900گرام بھنگ اور نقدی 240500روپئے برآمد کئے گئے ۔ اس سلسلے میں گاندربل تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 03/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے دلنہ علاقے میں ایک ناکے کے دوران پٹرول پمپ خواجہ باغ میں ایک مشتبہ شخص کو روک لیا جس کی شناخت امجد حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے قبضے سے کوڈین کی چھ بوتلیں برآمد ہوئیں اور ملزم کے خلاف دفعہ 8/22 این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 03/2020درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بعد میں تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس کے پاس مزید 85  بوتلیں ہیں جنہیں برآمد کیا گیا۔مشمولات ایجنسیز
 

تازہ ترین