تازہ ترین

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سرنگ دریافت

تاریخ    13 جنوری 2021 (53 : 01 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بوبیان گاو¿ں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا سراغ لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ سرحد پار سے جنگجوو¿ں کی طرف سے در اندازی کرنے کے لئے کھودی گئی ہے۔