محکمہ زراعت کے زونل دفتر کرہامہ کی عمارت خستہ حال

تاریخ    4 جنوری 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ زراعت کی زونل دفتر کرہامہ کی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے اورکسی بھی وقت اس کے گرنے کا خطرہ ہے۔جبکہ 20 سال قبل مقامی شہری نے دو کنال اراضی محکمہ زراعت کو اس شرط پر بغیر معاوضہ وقف کی تھی کہ گھر کے ایک فرد کو محکمہ زراعت میں ملازمت فراہم کی جائے گی لیکن20 سال گزرنے کے باوجود بھی نہ اُس شہری کو ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی عمارت کی تعمیر و تجدید پر توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں عمارت خستہ حال ہوچکی ہے۔اس بارے میں کرہامہ کے مقامی شہریوں نے بتایاکہ وہ 20 سال سے عمارت کے خستہ حال حصوں کی مرمت کے لئے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے درخواست کررہے ہیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔سال 2019 میں سرکار نے سرکاری اراضی پر دفتر کی عمارت تعمیرکرنے کے لئے 9 لاکھ روپے واگزار کئے گئے تھے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود بھی محکمہ زراعت ان رقومات سے عمارت تعمیر نہیں کرپایا جس کے سبب رقومات ہوگئے۔اس سلسلے میںمحکمہ زراعت ضلع گاندربل کے ضلع آفیسر غلام محمد نے بتایا کہ کرہامہ میں زونل دفتر کے لئے 20 سال قبل عمارت حاصل اس شرط پر حاصل کی گئی تھی کہ گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے گی جومذکورہ مالک مکان کو ابھی تک نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اُس کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے جو اب چند روز میں حل ہونے کی توقع ہے۔ 
 

تازہ ترین