تازہ ترین

گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر4 | شہر خاص کے40محلوں کے صارفین پریشان

تاریخ    4 جنوری 2021 (00 : 12 AM)   


نمائندہ عظمیٰ
سرینگر // گرڈ اسٹیشن کائو ڈارہ کا فیڈر نمبر چاراکثر وبیشتر اور لوڈ ہو جانے کے نتیجے میں شہر خاص کے صارفین کو بجلی سپلائی سے محروم رہنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس فیڈر کے ساتھ منسلک ہزاروں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں اور محکمہ گریڈ سٹیشن کی مرمت اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ کائو ڈارہ سے لیکر رڈہ پورہ خانیار کے تقریب 40محلوں کے صارفین بجلی کی ابتر صورتحال سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو اس تعلق سے آگاہ کیا لیکن وہاں سے یہی سننے کو مل رہا ہے کہ محکمہ نے گریڈ سٹیشن میں نئے سوچ لگائے تو ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ گریڈ سٹیشن اورلوڈ ہو جاتا ہے ۔ایک مقامی شہری محمد شبیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح سے شام تک ان محلوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور رات کے وقت ہی بجلی سپلائی بحال رہتی ہے اور سردیوں کے ان ایام میں نہ صرف طلاب کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ عام لوگ بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب دھیان دیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔