تازہ ترین

ہارون ۔(ون) کی بی ڈی سی چیئرپرسن سمیت متعدد نمائندے اپنی پارٹی میں شامل

الطاف بخاری نے خیر مقدم کیا

تاریخ    3 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//فقیر گوجری ہارون۔Iسے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی شائستہ اسلم نے ہفتہ کو لالچوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شائستہ نے بطور آزاد اُمیدوار ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات لڑا تھا جس کی اپنی پارٹی نے مکمل حمایت کی تھی۔ اُن کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بلاک ہارون۔I سلیمہ بیگم، سرپنچ فقیر گوجری اے راج محمد فامدہ نائب سرپنچ حلقہ فقیر گوجری اے وار ڈ نمبر چھ محمد یوسف کٹھانہ، وارڈ نمبر چار کے پنچ غلام رسول بجران، وارڈ نمبر تین کے پنچ محمد رفیق فامدہاور وارڈ نمبر سات سے پنچ محمد سلیمان بجران بھی اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔تقریب کے دوران اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، سینئرلیڈر محمد دلاور میر، سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر جنید عظیم متو، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، زونل صدر سونہ وار محمد شفیع میر، انچارج خانیار حلقہ محمد یٰسین چوڑی ساز اور محسن ظفر شاہ بھی موجود تھے۔ الطاف بخاری نے جماعت میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیااور اُن پرزور دیاکہ وہ لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے انتھک کام کریں۔ اس موقعہ پر نئے شامل ہونے والوں نے متعلقہ علاقوں میں لوگوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے کام کرنے کی علاوہ پارٹی کو متعلقہ علاقوں میں مضبوط کرنے اور پارٹی قیادت سے مکمل تعاون کا عزم کیا۔