تازہ ترین

محمد شفیع حافظ کا انتقال | جمعیت ہمدانیہ کا اظہارِ تعزیت

تاریخ    2 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے شہر سرینگر کے معروف دینی اور سماجی شخصیت محمد شفیع حافظ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سا نحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی میں جمعیت کے اراکین نے بھی شرکت کی اور ایصال ثواب کی مجلس میں جمعیت کی طرف میر غلام محمد ساقی نے مرحوم کو خراج عقید ت پیش کیا اور مرحوم کے لائق فائق فرزند مختار احمد حافظ کی دستار بندی کی۔ ایصال ثواب کی مجلس میں مولانا امام وارثی اور پیرزادہ محمد امین نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی۔اس سانحہ ارتحال پر حافظ خاندان کے جملہ سوگوران خصوصاً شاہین پبلک سکول کے ڈائریکٹر اور ماہر تعلیم شکیل احمد حافظ کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ 
 
 

تازہ ترین