تازہ ترین

ناظم زراعت کا جوابدہ اور شفاف میکانزم اپنانے پر زور

تاریخ    2 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
سرینگر//ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے تمام سطح پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے جوابدہ اور شفاف میکانزم اپنانے پر زوردیا۔ انہوں نے ان باتوں کااظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں شعبہ کے تمام سیکشن کے سربراہان نے شرکت کی۔ انہوںنے موثر ورک کلچراپنانے پر افسران پر زور دیتے ہوئے سٹاف کو محنت، لگن، نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ طور کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ کسان طبقہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اورجانکاری مہم فراہم کرنے کیلئے فیلڈ ٹیم کو متواتر طور پر متعلقہ حداختیار میں آنے والے علاقوںمیں دورہ کریں۔ بعد میں ناظم نے ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی کا سینئر افسران کے ہمراہ معائنہ کیا۔ انہوںنے ملازمین سے مل کر محکمہ کو فعال بنانے کیلئے ان کے رول کی سراہنا کی اور زور دیا کہ زراعت شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کسان طبقہ کی ممکنہ مدد کریں۔انہوںنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کوششوںاور کو بروئے کارلائیں تاکہ زراعت شعبہ کو نفع بخش بنایاجائے۔