تازہ ترین

سوربھ بھگت نے بٹہ مالو میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کشمیر کا دورہ کیا | ایمپلائزپرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن سے ڈاٹاکی منتقلی کاجائزہ لیا

تاریخ    2 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن نے سینٹرل پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں اعدادوشمار کی منتقلی کا یہاں کمشنر سیکریٹری محنت وروزگار سوربھ بھگت نے جائزہ لیا۔ایک میٹنگ کے دوران کمشنر سیکریٹری کو یقین دلایا گیا کہ اعداد وشمار کی جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈآرگنائزیشن سے سینٹرل پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کو منتقلی  حکومت ہندکی طرف سے مقرر کی گئی معینہ مدت کے دوران مکمل کی جائے گی۔ ایڈیشنل پرائوڈنٹ فنڈ کمشنر ،کشمیرنے کمشنر سیکریٹری کوبتایاکہ مرکزی زیرانتظام خطہ لداخ میں صارفین کی ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن منتقلی مکمل کی جاچکی ہے ۔کمشنر سیکریٹری نے جموں کشمیر ایمپلائز پرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ملازمین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلدحل کیاجائے گا۔ مابعد وہ تعمیراتی مزدوروں اور پرائوڈنٹ فنڈ صارفین سے بھی ملے اور موقع پر ہی ان کی مشکلات کو حل کیا۔ انہوںنے 9 لاکھ 30ہزار روپے کی چیکیں بھی سات مستفیدین میں تقسیم کیں۔میٹنگ میں ڈپٹی لیبرکمشنر کشمیر کے علاوہ ایڈیشنل پروئوڈنٹ فنڈ کمشنر اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر سرینگروگاندربل بھی موجود تھے۔