گذشتہ سال ایئر انڈیا کو 3600 کروڑ روپے کا نقصان

تاریخ    30 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کو گذشتہ مالی سال میں 3600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل نے منگل کو یہ اچلاع دی۔ یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بنسل نے کہا’’مالی سال 2019۔20 کے لئے ایئر انڈیا اور اس کی پانچ ذیلی تنظیموں کے مالی سال 2019-2020 کے اکاؤنٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ گزشتہ سال 3600 کروڑ روپے کا نقد نقصان ہوا ۔ یہ اس سے ایک سال کی بہ نسبت کم ہے ۔ایئر انڈیا پر پہلے ہی ہزاروں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ اس کی سرمایہ کشی کا عمل اب بھی جاری ہے جس میں ایئر انڈیا اور اس کی دو معاون کمپنیوں میں ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کی جائے گی‘‘۔
 
 

تین ہوائی اڈوں کی نجکاری پر جنوری میں ہوگا سمجھوتہ

نئی دہلی// جے پور ، گوہاٹی اور تریواننت پورم ہوائی اڈوں کا انتظام پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنے کے لئے جنوری میں معاہدہ ہوگا۔محکمہ شہری ہوا بازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھڑولا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ان تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کی تجویز پر اگست میں منظوری دی تھی۔ اس کے لئے یکم ستمبر کو سکیورٹی کلیئرنس بھی مل گیا ہے اور توقع ہے کہ جنوری میں اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ہوائی اڈوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں جن چھ ہوائی اڈوں کے لیے بولی لگائی گئی تھی ان مین یہ تینوں ہوائی اڈے بھی شامل تھے ۔
 

تازہ ترین