ناظم باغبانی نے زینہ پورہ شوپیاں کا دورہ کیا | نرسریوں میں سیب کے مختلف اقسام اْگانے پر زور

تاریخ    29 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ نے زینہ پورہ شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیدر لینڈ سے دو لاکھ 80ہزار سیب کلونل منگوائے گئے جنہیں مختلف نرسریوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوںنے اس موقع پرافسران پر زور دیا کہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے محکمہ کی نرسریوں میں مختلف اقسام کے سیب کے پودے اْگانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح سے وادی کشمیر میں سیب اور دوسرے میوہ جات کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نرسریوں میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی بھی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران فوری طورپر لائحہ عمل ترتیب دیں۔ اعجاز احمد بٹ نے زینہ پورہ میں قائم بادام کی نرسری کا بھی جائزہ لیا جبکہ شوپیاں ڈسٹرکٹ تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں تربیت پانے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے بھی بات چیت کی۔
 

تازہ ترین