کوٹرنکہ میں سوچھ بھارت مشن ٹا ئیں ٹائیں فش | صدر مقام سمیت کسی بھی بازار میں بیت الخلاء کی سہولت نہیں

تاریخ    15 دسمبر 2020 (00 : 12 AM)   


محمد بشارت
 کوٹرنکہ //مرکزی ومقامی سرکار کی جانب سے جہاں ہر گھر میں بیت الخلا ء تعمیر کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں وہیں دوسری جانب کوٹرنکہ و بدھل بازار میں بیت الخلا نہیں ہے جسکی وجہ سے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی رفع حاجت کیلئے پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوٹرنکہ صدر مقام ہونے کے باوجود بھی بیت الخلاء جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ مقامی دکانداروں و معزز شہریوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے کہا کہ اگر صدر مقام کی یہ حالت ہے تو گاوں میں تعمیروں ترقی یا بیت الخلاء کی موجودگی سے متعلق نعرے کس قدر سود مند  ہونگے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ کوٹرنکہ اور بدھل میں جلد مناسب جگہ کا تعین کر کے بیت الخلا تعمیر کروائے جائیں تاکہ عوام کو رفع حاجت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

تازہ ترین