بی جے پی کارکنوں کی کشتی ڈل جھیل میں اُلٹ گئی | کئی اراکین بچ گئے،قافلے میں 3مرکزی لیڈر بھی شامل تھے

تاریخ    14 دسمبر 2020 (00 : 12 AM)   
(عکاسی: مبشرخان)

بلال فرقانی
 سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کے3 مرکزی لیڈران کی جھیل ڈل میں نکالی گئی ریلی کے دوران پارٹی ورکر اس وقت بال بال بچ گئے جب انکی کشتی جھیل ڈل میں ڈوب گئی۔پارٹی کے ورکروں نے جھیل ڈل میں ایک انتخابی ریلی کا اہتمام کیا تھا اور مرکزی وزیر مملکت فائنانس انو راگ ٹھاکر، پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری ترون چگ اور مرکزی ترجمان شہنواز حسین کو کارکنان نے ریلی کی صورت میں ڈل جھیل میں گمایا۔پارٹی ورکر اور کچھ میڈیا نمائندے بھی کشتیوں میں ریلی کیساتھ تھے۔اس دوران کئی کارکنوں کو لے جانے والی ایک کشتی چار چناری سے متصل گھاٹ نمبر 17 کے قریب ڈوب گئی۔ تاہم فوری طور پر سب کو بچایا گیا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ، پانی میں ڈوب نے والے کارکنان کو طبی امدادفراہم کی گئی۔ اس ریلی میں صوفی یوسف اور الطاف ٹھاکر سمیت کچھ مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
 

تازہ ترین