تازہ ترین

قاضی گنڈ میں سٹریٹ لائٹس بیکار | عوام کوگونا گوں مسائل کا سامنا

تاریخ    14 دسمبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے اہم مقامات پرنصب اسٹریٹ لائٹس پر لاکھوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود بیکار پڑی ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ قاضی گنڈ کے بس اڈہ، اپر بازار، بونہ بازار، شودہ گلی،مین بازاراور ایمرجنسی ہسپتال روڈ سمیت دیگر کئی اہم مقامات پر اگرچہ اسٹریٹ لائٹس نصب ہیں لیکن وہ بیکار پڑی ہیں جس سے رات کے د و ر ان چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے پر لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے لیکن عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ضلع انتظامیہ نے انہیںٹھیک کرایا تھالیکن صرف ایک ماہ بعد یہ تمام اسٹریٹ لائٹس پھر سے بیکار ہوگئیں ۔لوگوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔سی این آئی