تازہ ترین

راجوری میں ایل او سی پر فوجی اہلکار کھائی میں گرکر ہلاک

تاریخ    12 دسمبر 2020 (01 : 05 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کے روز ایک فوجی اہلکار کی گہری کھائی میں گرنے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری میں نوشہرہ سیکٹرکے کلال علاقے میں ایل او سی پرفوجی اہلکار کا پیر پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی کو کھائی سے نکال کر فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔