دنیامیں 7 کروڑ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر،15لاکھ سے زائد جاں بحق

تاریخ    12 دسمبر 2020 (56 : 10 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر70000538 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ ، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔
 

تازہ ترین