وسطی ضلع بڈگام میں آوارہ گولی لگنے سے خاتون زخمی:پولیس

تاریخ    11 دسمبر 2020 (07 : 03 PM)   
(Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے وولینا گاوں میں ایک خاتون آوارہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ہے۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ اُنہیں یہ اطلاع ملی کہ وولینا گاوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کئی مکانوں کی چھتوں میں چھید ہوئے ہیں اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے کہا کہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہواہے کہ ایئر فورس کے فائرنگ رینج سے چلائی گئی گولیوں کے نتیجے میں کئی مکانوں کی چھتوں میں چھید ہوئے ہیں اورایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ 
 

تازہ ترین