تازہ ترین

کولگام کے کئی سیاسی اراکین اپنی پارٹی میں شامل

تاریخ    10 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع کولگام سے بدھ کو تین پنچایت نمائندگان سمیت کئی سرکردہ سیاسی ورکروں نے لالچوک میں منعقدہ پروگرام کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں امتیاز احمد بٹ پنچ واری پورہ، وسیم احمد میر پنچ مسجد پورہ، نثار احمد پالا پنچ پالپورہ، امتیاز احمد نائیک، وجاہت حسین بٹ، عبدالرشید نائیک، وسیم احمد نائیک، سجاد احمد نائیک،مظفر احمد نائیک، عبدالحمید وانی اور عبدالرشید وانی قابل ذکر ہیں۔ اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں نے اس موقع پر کہاکہ انہوں نے پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہوکر یہ فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری،سینئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، پارٹی لیڈران ڈاکٹر سمیع اللہ، مظفر ریشی اور عمران احمد موجود تھے۔ الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے متعلقہ علاقہ جات میں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے میں اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔