تازہ ترین

ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں چوری کا معمہ حل

چورنی گرفتار ،سونے کے زیورات برآمد

تاریخ    9 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// سرینگر پولیس نے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میںچوری کی ایک واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سونے کے زیورات برآمد کئے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن شہید گنج میں22نومبر کونیو شاہ آرنامنٹس کے مالک مختار احمد شاہ ولد مرحوم علی محمد ساکن مہجور نگر نے  شکایت درج کرائی کہ ایک نامعلوم خاتون اسکے سونے کے زیورات کے دکان پر آئی اور سونے کے2 کڑے چوری کئے ۔پولیس نے شکایت ملنے کے بعدایف آئی آر زیر نمبر145/2020کے تحت کیس درج کرکے  تحقیقات شروع کی ۔تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جس میں ایک خاتون کوموبائیل فون پر بات کرتے ہوئے دکان میں داخل ہوتے ہوئے پایا گیا ۔اس دوران پولیس نے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ایک خاتون( جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ) کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کئے ۔