بھاجپا کا سوشل میڈیاہینڈل منظر عام پر

تاریخ    9 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیر انچارج ترن چگھ نے منگل کو جموں کشمیر میں پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل کو منظر عام پر لایا۔ چگھ نے  جموں کشمیر میں پارٹی یونٹ کیلئے ٹیوٹر ہنڈل،انسٹا گرام اور فیس بُک کو متعارف کرتے ہوئے کہا’’ بھاجپا چاہتا ہے کہ اس کا اثر دیکھنے کو ملے اور لوگ انکے(بھاجپا) مشن جموں کشمیر میں شامل ہو‘‘۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے بارے میں جانتے ہیں اس  کے راستے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ چگھ نے کہا’’مسائل کی راہ تلاش کرنا ضروری ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کو مصروف عمل رکھنا چاہتی ہے،اور انہیں یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے اور سب سے زیادہ یہ کہ ہمیں ان کی ضرورت ہے۔ بھاجپا کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا انکی جماعت مرکزی زیر انتظام والے خطے کی لیڈرشپ سے کئی برسوں سے سختی کے ساتھ اس بات میں مصروف عمل ہے کہ پارٹی جموں کشمیر میں ترقی اور امن کے سوا اور کچھ نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے کام کرے گی،کیونکہ پارٹی کا موقف یہ ہے کہ انتہا  پسندی ایک کینسر بیماری کی طرح ہے،جو ممکنہ طور پر پورے ملک کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔
 

تازہ ترین