مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

تاریخ    6 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 10 دسمبر کی سہ پہر ایک بجے مرکزی وسٹا پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیے جانے والے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ہفتہ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔مسٹر برلا نے بتایا کہ تقریبا 64 ہزار 500 مربع فٹ علاقے میں پھیلے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں 2000 انجینئر اور ملازمین براہ راست طور سے اور 9000 ملازمین بالواسطہ طور سے شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں 200 سے زائد کاریگر اپنی فنی مہارت پیش کریں گے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت پرانے پارلیمنٹ کی عمارت سے 17000 مربع فٹ بڑی ہوگی۔لوک سبھا اسپیکر کے مطابق مستقبل میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا نشستوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کے پیش نظر لوک سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے 888 اور راجیہ سبھا میں 326 نشستیں ہوں گی۔ تاہم ، لوک سبھا میں سیٹوں کی کل تعداد 1224 ہوں گی۔ اراکین پارلیمنٹ کے لئے دفاتر شرم شکتی بھون کے نزدیک تعمیر کئے جائیں گے۔
 
 

تازہ ترین