تازہ ترین

جنوبی کشمیر میں ڈی ڈی سی اُمیدوار بندوق برداروں کے حملے میں زخمی

تاریخ    4 دسمبر 2020 (36 : 01 PM)   
(Photo Source: Facebook/ Anees Ul Islam )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ ساگم علاقے میں جمعہ کو ایک ڈی ڈی سی اُمیدوار پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلاکر اُسے زخمی کردیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بندوق برداروں نے انیس الاسلام ساکن ساگم پر گولیاں چلائیں اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
انیس کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ککر ناگ پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انیس نے حال ہی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ا ور وہ ساگم سے ڈی ڈی سی انتخابات لڑ رہا ہے۔
 

تازہ ترین