تازہ ترین

فیس بک کورونا ویکسین سے متعلق فرضی معلومات والی پوسٹ ہٹائے گا

تاریخ    4 دسمبر 2020 (12 : 11 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن// فیس بک اور انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر کووڈ 19 ویکسین سے متعلق فرضی اطلاعات کی تشہیر کرنے والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ”ہم حالیہ خبروں میں کووڈ 19 کے ویکسین کے اس ہفتے مارکیٹ میں آنے سے متعلق گمراہ کن پوسٹوں کو ہٹانا شروع کریں گے کیونکہ ان اطلاعات کو ماہرین صحت نے مسترد کر دیا ہے“۔
کمپنی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 ویکسین میں مائکروچپس یا کوئی ایسی چیز لگی ہونا جو ویکسین کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں ہے، جیسے پوسٹ کو ہٹایا جائے گا۔
کمپنی نے بیان میں ایک دیگر جھوٹے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی حفاظت کی جانچ کرنے کے لئے گروپوں کو ان کی منظوری کے بغیر لگایا جارہا ہے۔ ایسی پوسٹ کو بھی کمپنی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ویکسین کے بارے میں حقائق تیار ہوتے رہیں گے، اس لئے باقاعدہ طور پر اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دینا ضروری ہے۔
 

تازہ ترین