ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

تاریخ    3 دسمبر 2020 (51 : 02 PM)   
(Representational pic)

محمد تسکین
بانہال// جمعرات کے روز جموں۔ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔
اس دوران حکام کے مطابق کل یعنی جمعہ کو جموں۔ سرینگر شاہراہ ضروری مرمت اور رکھ رکھاو¿ کے پیش نظر بند رہے گی۔ سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور سینکڑوں مجبور مسافروں کو پیدل ہی سفر پر نکلنا پڑتا ہے۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا ٹریفک اس پابندی سے مبرا رہے گا۔ 
آج جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن دو پہر سے جواہر ٹنل اور شیر بی بی کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے مسافروں اور مال بردارگاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا رہا اور یہ سلسلہ سہہ پہر تک جاری تھا۔ 
 

تازہ ترین