ڈگڈول سڑک حادثے میں زخمی استاد دم توڑ بیٹھا

تاریخ    3 دسمبر 2020 (44 : 02 PM)   


محمد تسکین
بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں گذشتہ شام ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے دیگر دو افراد ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔ 
پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکن سراچی، کھڑی بانہال کے طور کی ہے۔
 بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول کیلئے جارہے تھے کہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے ٹکر اکر سڑک سے لڑھک گئی جس میں سوارتین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نائیک نے آج دم توڑدیا۔ 
نائیکو کی وفات پر رام بن بانہال کھڑی کی اساتذہ انجمنوں اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 

تازہ ترین