وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

تاریخ    3 دسمبر 2020 (34 : 02 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 4 اور 5 دسمبر کو کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جبکہ 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر نو روز کے بعد بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی جبکہ سری نگر – جموں شاہراہ اور سری نگر – لیہہ شاہراہیں یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہی ہیں۔
 

تازہ ترین