برطانیہ میں فائزر/ بائیوٹیک کوکورونا ویکسین کے عارضی استعمال کی منظوری

تاریخ    2 دسمبر 2020 (56 : 03 PM)   


یو این آئی
لندن// برطانیہ نے بدھ کو فائزر اوربائیو ٹیک نامی دوا ساز کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی عبوری منظوری دے دی اور اس کے ساتھ ہی وہ اس طرح کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
فارمااسٹیکل کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فائزر اور بائیوٹیک کو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پوری دنیا میں اس سلسلے میں باقاعدہ فیصلوں کی امید ہے اور وہ ممکنہ باقاعدہ منظوری اوراس کے بعد ویکسین کی خوراک دینے کے لئے تیار ہے۔
 

تازہ ترین