سعودی عرب نے اسرائیلی ایئرلانز کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی

تاریخ    2 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ریاض// سعودی عرب نے اسرائیلی ایئر لائنز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کو عبور کرنے کی اجازت دے دی۔ریاض کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے حکام اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے مابین بات چیت ہوئی۔ جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے مندوبین ایوی برکوویٹز اور برائن ہک نے مذکورہ معاملہ سعودی عرب میں مذاکرات کے دوران اٹھایا۔تل ابیب انتظامیہ نے واشنگٹن سے کہا کہ وہ سعودی عرب کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے پر راضی کرے جس کے بعد جیرڈ کشنر نے اس ضمن میں اقدام کیا۔منگل کی صبح اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی تجارتی پرواز کی منصوبہ بندی سے کچھ گھنٹے قبل معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔اسرائیلی صدر بینجمن نیتن یاہو نے پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک ’زبردست پیشرفت‘ اور 'امن کے حقیقی فوائد‘ قرار دیا۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے سے اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کا سفر مختصر ہوگا۔انہوں نے ریاض کے فیصلے میں ’اہم شراکت‘ کے لیے جیرڈ کشنر اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا بھی شکریہ ادا کیا۔وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے کہا کہ اس سے مسئلے کو حل ہونا چاہیے جو اسرائیلی کیریئر کے ساتھ لوگوں کو اسرائیل سے متحدہ عرب امارات اور واپس اور بحرین لے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی عہدیدار اور ان کی ٹیم نے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ کویت کے امیر کے ساتھ بھی ملاقات کرنی تھی۔اکتوبر کے وسط میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد اماراتی، عرب دنیا کے پہلے شہری ہوں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی اور مذکورہ دورے کو 'امن کے لیے سنہری' قرار دیا تھا۔سعودی عرب نے اسرائیلی ایئرلانز کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی ۔
 
 
 
 

تازہ ترین