تازہ ترین

سرما کے پیش نظر کورونا کیسوں میں اضافے کا خطرہ: اتل ڈلو

تاریخ    1 دسمبر 2020 (04 : 05 PM)   


یو این آئی
جموں// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومتی مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اتل ڈلو نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کیا۔