تازہ ترین

ڈی ڈی سی الیکشن :ایک بجے تک40.31فیصد ووٹنگ ریکارڈ

تاریخ    1 دسمبر 2020 (58 : 02 PM)   
(Voters line up outside a polling booth in Budgam. Aman Farooq)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر دن کے ایک بجے تک 40.31فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بجے تک کپوارہ ضلع میں34.44فیصد،بانڈی پورہ میں60.99،بارہمولہ میں24.69،گاندر بل میں39.05،سرینگر میں28.41،بڈگام میں37.72،پلوامہ میں6.96،شوپیان میں13.08کولگام میں24.34اور ضلع اننت ناگ میں28.13فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں50.47،ڈوڈہ میں55.82،رام بن میں57.31،ریاسی میں53.67،اُدھمپور میں45.31،کٹھوعہ میں50.71،سانبہ میں57.42جموں میں61.10،راجوری میں53.27اور پونچھ ضلع میں 59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔