تازہ ترین

ڈی ڈی سی الیکشن کا دوسرا مرحلہ: پہلے چار گھنٹوں میں23.67فیصد ووٹنگ درج

تاریخ    1 دسمبر 2020 (45 : 12 PM)   
(File Photo: Aman Farooq )

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر پہلے چار گھنٹوں میں23.67فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ بجے تک کپوارہ ضلع میں16فیصد،بانڈی پورہ میں39.89،بارہمولہ میں14.45،گاندر بل میں15.65،سرینگر میں18.26،بڈگام میں25.29۔پلوامہ میں6.08333شوپیان میں3.95کولگام میں14.37اور ضلع اننت ناگ میں15.56فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں28.47،ڈوڈہ میں35.86،رام بن میں24.75،ریاسی میں32.27،اُدھمپور میں26.39،کٹھوعہ میں29.75،سانبہ میں38.34جموں میں39.65،راجوری میں32.09اور پونچھ ضلع میں 38.42فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں گیارہ بجے تک15.64فیصد جبکہ جموں صوبے میں32.54فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔