تازہ ترین

ترال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ووٹنگ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل

تاریخ    1 دسمبر 2020 (40 : 11 AM)   


سید اعجاز
ترال// جنوبی کشمیر کے ترال بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت منگل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ووٹنگ کو پر امن طور انجام دینے کے لئے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
آج صبح سے جاری ووٹنگ میں ابتدائی طور کم لوگ گھروں سے باہرنکلے تاہم سردی میں کمی اور دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی کارمولہ، بٹ نور اور دودھ مرگ علاقوں میں پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں دیکھنے کو ملےں۔
علاقے میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے۔قصبے میں کئی آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ کل 10 دس امیدوار حصہ مقابلے میں ہیں۔ بلاک میں کل 26ہزار سے زیادہ ووٹران ان امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔