تازہ ترین

جموں و کشمیر پنچایت ایوارڈس قائم

بہترین کاررکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو بالترتیب

تاریخ    1 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


۔ 3 لاکھ ، 4 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا جائے گا

جموں//پنچایتی راج اداروں کی اہلیت ، کاوشوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف اور اُن کے مابین مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لئے انتظامی کونسل  کی میٹنگ میںجو یہاں کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی ، یونین ٹریٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ قائم کرنے کو منظوری دی۔ایوارڈ گرام، بلاک اور ضلع سطح کی پنچایتوں کو چار زمروں کے تحت دئیے جائیں گے۔قومی پنچایتی راج دِن کی سالانہ تقریب جو کہ 24اپریل کو منائی جاتی ہے ،پر فاتح پنچایت راج ادارے کو یونین ٹیرٹری سطح پر پنچایت ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس میں مومنٹو، سائی ٹیشن 3لاکھ روپے گرام سبھاکے لئے ،4لاکھ روپے بلاک پنچایت کے لئے اور 5لاکھ روپے ضلع پنچایت کے لئے دئیے جائیں گے ۔یوٹی کی پنچایتوں کے لئے انعامات کے لئے انتخاب کا عمل قومی سطح پر بہترین پنچایتوں کے لئے انتخاب کے عمل کے ساتھ ہی منعقد ہوگااور اس میں ضلع کمیٹیوں سے موصول شدہ نامزدگیاں شامل ہوں گی۔ہرزمرے کے تحت فاتح کا انتخاب یوٹی سطح کی پنچایت پروفارمنس اسسٹمنٹ کمیٹی کرے گی جس کی سربراہی  سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج کریں گے۔