تازہ ترین

حضرت میر سید یعقوبؒ کا عرس| ساگر کی معقول انتظامات کی اپیل

تاریخ    1 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید یعقوبؒ (سونہ وار)کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔ عرس کی تقریب کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی،پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ، میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کوکسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ساگر نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدیم اور حسب عادت رکھے جاتے ہیں۔پارٹی لیڈر احسان پردیسی نے بھی عرس کے سلسلے میں معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔