جموں کشمیر میں رواں موسم سرما بہت سرد ہونے کاامکان: محکمہ موسمیات

تاریخ    30 نومبر 2020 (15 : 04 PM)   


یو این آئی
سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں موسم سرما (ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک) کے دوران درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع ہے۔
 

تازہ ترین