تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14.59 لاکھ افراد ہلاک

تاریخ    30 نومبر 2020 (17 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 62739306 افراد کو متاثر کیا ہے اور1459317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔