تازہ ترین

جنوبی ضلع کولگام میں سی آر پی ایف اہلکار کی دوران ڈیوٹی موت

تاریخ    30 نومبر 2020 (48 : 02 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیر کو دوران ڈیوٹی ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔
ایس آئی شاباد کمار، جو سی آر پی ایف کی93ویں بٹالین سے وابستہ تھا ،دنیو کنڈی مرگ ہایئر سیکنڈری میں تعینات تھا جس کے دوران وہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔
مذکورہ اہلکار کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا تاہم اُس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔