تازہ ترین

شمالی ضلع کپوارہ میں جیش جنگجووں کا اعانت کار گرفتار:پولیس

تاریخ    30 نومبر 2020 (31 : 01 PM)   
(Representational Photo)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں جیش سے وابستہ جنگجووں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کیا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جنگجو وں کے مذکورہ اعانت کار کو ایک چیک پوئنٹ پر ایک چینی ساخت کے گرینیڈ سمیت دھر لیا گیا اور اس کی تحویل سے بھاری رقم بھی بر آمد کی گئی۔
 گرفتار شدہ کی شناخت ساحل مشتاق ولدمشتاق احمد ڈار ساکن بب گنڈ ہندوارہ کے طور کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار شدہ سوپور سے ہتھیار خریدنے کیلئے کپوارہ پہنچا تھا۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر333کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔