تازہ ترین

اوڑی میں سڑک حادثہ، خاتون جاں بحق،تین دیگر زخمی

تاریخ    30 نومبر 2020 (57 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں پیر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک45سالہ خاتون جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُوڑی کے نورکھاہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور تین افراد زخمی ہوگئے
حکام نے جاں بحق خاتون کی شناخت نذیرا بیگم ساکن دارا گتلیان کے طور کی ۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔