تازہ ترین

افغانستان میں خونین جھڑپیں، 30 جنگجو جاں بحق

تاریخ    30 نومبر 2020 (02 : 11 AM)   


یو این آئی
کابل// افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 30 جنگجو جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روزجنگجوﺅں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے افغان رہنماو¿ں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔