تازہ ترین

گپکار الائنس سے جڑی جماعتیں بھاجپا سے خوفزدہ:شاہنوازحسین | بھارتیہ جنتاپارٹی جموں کشمیرکے لوگوں کی خوشحالی اور بہبودی کی متمنی

تاریخ    30 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


اشرف چراغ
چوکی بل (کپوارہ)// دفعہ370کو دنیا کی کوئی طاقت  دوبارہ بحال نہیں کرسکتی اور جو لوگ اُس کوبحال کرنے کاوعدہ کرتے ہیں وہ سراب ہے۔ان باتوں کااظہار بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنوازحسین نے ریڈی چوکی بل کپوارہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بندوق اُٹھانے والے نوجوانوں کو بندوق چھوڑ کر قلم ہاتھ میں اُٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو کی عمر دس سال سے کم ہوتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لوگ ’گپکار گینگ ‘ سے ہو شیار رہیں، کیونکہ گپکار الائنس سے جڑی سیاسی پارٹیا ں بی جے پی سے خوف ذدہ ہیں اور اس لئے ملکر بی جے پی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیا۔انہو ںنے کہا کہ گپکار گینگ والو ں نے ہمیشہ اپنے رشتہ دارو ں کی بھلائی کے لئے کام کیا اور اگر کشمیر کے لوگو ں کی بھلائی کے لئے کام کیا  ہوتا، تو آج یہ لوگ بھی کشمیر میں کھل کر گھومتے ۔انہو ں نے کہا ہندوستان ایک سو تیس کروڑ لوگو ں کا ملک ہے اور اس عظیم ملک میں تمام مذاہب کے لوگو ں کو بر ابر کے حقوق حاصل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم مسلمان اس عظیم ملک کے شہری ہیں ۔شاہ نواز حسین نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیا ں یہ افواہیں پھیلا رہی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانو ں کے خلاف ہے اور آنے والے وقت میں یہ پارٹی مساجد میں اذان دینے پر بھی پابندی عائد کرے گی ۔انہو ں نے کہا کہ اذان آج بھی ہوگی اور جب تک دنیاقائم ہے تب تک گونجتی رہے گی اور یہ افوا ہیںبے بنیاد ہے اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔شاہ نواز نے کہا کہ ہندوستان کے ہر خطے میں مسلمانو ں کو برا بر عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ۔پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ،نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر وار کرتے ہوئے سید شاہ نواز نے کہا کہ یہ تینو ں پارٹیا ں خاندانی راج میں یقین رکھتی ہیں لیکن بی جے پی عام آ دمی کی جماعت ہے ۔اسلام کے نام پر سیاست کرنے والو ں کو متنبہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مذہب اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے جبکہ کچھ لوگ یہا ں اس پر سیاست کرتے ہیں ۔انہو ں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ پتھر پھینکنے والو ں کو بھی مذہب سے جو ڑ ا جاتا ہے جبکہ یہ حقیقت نہیں ہے ۔جمو ں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچایتوں کے ضمنی الیکشن میں ووٹرو ں کی بھاری تعداد کے حوالہ سے انہو ں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام ووٹرو ں کو سلام پیش کرتی ہے جنہو ں نے کسی پرواہ کے بغیر اپنی رائے دہی کا پر امن طور استعمال کیا ۔سید شاہ نوازنے کہا کہ ان کی سرکار جمو ں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی متمنی ہے جبکہ بے روز گاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وادی کشمیر کی خوبصورتی کو برباد کیا جارہا ہے اور جہا ں حالات ناساز گار ہوتے ہیں وہاں سیا حت کو دھچکہ لگ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچو ں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے آگے آئیں ۔انہو ں نے ان نوجوانو ں جنہو ںنے بندوق اٹھایا ہے ،سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بندوق کو چھو ڑ کر قلم ہاتھ میں اٹھائیں کیونکہ جنگجوئو ں کی عمر10سال سے کم ہوتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دفعہ370واپس نہیں آئے گا اور دنیا کہ کوئی بھی طاقت اس کو بحال نہیں کر سکتی ۔انہو ں نے کہا کہ گپکار الائنس میں شامل جماعتو ں کی جانب سے دفعہ 370کی بحالی کاوعدہ سراب ہے اور لوگو ں نے خاندانی راج والو ں کو خوب آ زمایا ہے۔بی جے پی قومی ترجمان نے کہا بی جے پی جمو ں و کشمیر کے لوگو ں سے محبت کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں یہا ں ترقی کے دروازے کھل جائیں جس طرح ملک کے دوسری ریاستو ں میں ہوتا ہے ۔انہو ں نے جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگ بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے تاکہ تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع کیا جائے  ۔