مشن یوتھ جموں کشمیراورممبئی اسٹاک ایکس چینج کے مابین معاہدہ | مرکزی زیرانتظام علاقہ کے نوجوانوں کو مالی جانکاری اور تربیت فراہم کی جائے گی

تاریخ    30 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//بمبئی سٹاک ایکسچینج اورجموں وکشمیر کے مابین حال ہی میں طے شدہ معاہدے کے بعد آج بی ایس ای انسٹی چیوٹ کے چیئرمین امریش دتہ اور سی ای او مشن یوتھ اور ڈائریکٹر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے  ایک میٹنگ کی مشترکہ طور صدارت کرتے ہوئے مختلف سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کورسوں کی عمل آوری پر غور و خوض کیا جو بینکنگ فائنانشل انشورنس بی ایف ایس آئی سیکٹر کی جانب سے جموںوکشمیر میں شروع کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کی فوری عمل آوری کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ بی ایس ای انسٹی چیوٹ کے نمائندگان ، جے اینڈ کے مشن یوتھ اور جے اینڈ سکل ڈیولپمنٹ مشن کے ملازمین نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس کے دوران اُمید واروں کے انتخاب اور ٹریننگ کورسوں کی کامیاب عمل آوری کے لائحہ عمل پر بحث و تمحیص ہوئی۔مشن ڈائریکٹر یوتھ مشن نے اس پہل کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے اور یہ ٹریننگ امیدواروں کوان مضامین سے روشناس کرے گی جن کی بی ایف ایس آئی شعبے میں کافی مانگ ہے۔ایشیا کے سب سے پرانے سٹاک ایکسچینج نے پہلی مرتبہ آگے آکر جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو موقعہ فراہم کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ پروگرام میں مرد و خواتین اُمید واروں دونوں شامل کئے جاسکیںاور منتخب امید واروں کو اپنے جاب کے لئے مالی شعبہ میں تربیت دی جائے گی۔ سی ای او   بی ایس ای انسٹی چیوٹ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پی ایس ای انسٹی چیوٹ کے ذریعے ان کی استعداد کے تحت تربیت فراہم کرنے کے بعد بی ایف ایس آئی شعبے میں روزگار کی فراہمی میںمدد کرنا ہے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ اُمید واروں کو مالی جانکاری اور تربیت فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی بینکنگ اور فائنانشل مارکیٹ کے موافق مضامین میں بھی تربیت دی جائے گی۔سی ای او نے مزید کہاکہ جموںوکشمیر میں 88 بی ایف ایس آئی کمپنیاں ہیں جن میں بینک ، انشورنس ، این  بی ایف سی اور چھوٹے پیمانے کی مالی کمپنیاں ہیں جن کی کم از کم 1600شاخیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کمپنیوں میں زائد از 3000نوجوانوں کے لئے اپرنٹس شپ فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور لاتعداد اُمید واروں کیلئے خود روزگار مواقع بھی فراہم کئے جاسکتے ہیں۔اہلیت وغیرہ کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے اس موقعہ پر بتایا گیا کہ درخواست دہندگان کا انتخاب جے اینڈ کے سکل مشن اورمشن یوتھ جے اینڈ کے عمل میں لائے گا ۔ اس کے بعد ان کا ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد کیا جائے گا اور منتخب امیدوار وں کو ہی تربیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی موجودگی میں راج بھون جموں میں دستخط بی ایس ای کے نمائندوں اور سی ای او مشن یوتھ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے معاہدوں پر کئے تھے۔
 

تازہ ترین