ڈی ڈی سی الیکشن:سبھی مراحل کے اختتام تک ایگزٹ پول پر پابندی

تاریخ    28 نومبر 2020 (16 : 03 PM)   
(File Photo of K K Sharma )

نیوز ڈیسک
سرینگر//سٹیٹ الیکشن کمیشن برائے جموں کشمیر نے ہفتہ کو ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں ایگزیٹ پول پر پابندی عاید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انتخابات کا آخری مرحلہ بھی ختم نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کی قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہئے۔
اس سلسلے میں سٹیٹ الیکشن کمیشن کے کے شرمنا کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات کے سبھی مراحل ختم ہونے تک ہر قسم کے ایگزٹ پول پر پابندی عائد رہے گی ۔ اس لئے الیکشن نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کا مواد شائع نہیں ہونا چاہئے۔
ڈی ڈی سی انتخابات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا اور یہ19دسمبر تک جاری رہے گا۔ 22دسمبر کو ووٹ شمار ہوگی۔
 

تازہ ترین